استاد اور شاگرد کے لطیفے

استاد: امتحانات نزدیک آرہے ہیں کوئی سوال پوچھنا ہے تو پوچھ لو۔ شاگر: ماسٹر صاحب پرچے میں کون کون سے سوال آرہے ہیں؟

دکھ : تین آدمی آپس میں بیٹھے اپنے اپنے دکھوں کی داستان سنا رہے تھے۔ پہلا: میں تین سال سے افریقہ کے جنگلوں میں رہا ہوں۔ دوسرا: میں پانچ سال عرب کے صحراؤں میں رہا ہوں۔ تیسرا دکھی انداز میں: میری بھی تو سنو، میں بیس سال سے اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا ہوں

ہاتھ : استاد: اگر تمہارے دائیں ہاتھ پر مشرق ہو تو بائیں ہاتھ پر کیا ھوگا۔ شاگرد: جناب! ایک انگوٹھا اور چار انگلیاں۔

زمین گول ہے : استاد نے شاگرد سے پوچھا۔ اختر تمہیں معلوم ہے کہ زمین گول ہے کیا تم اس کے ارد گرد چل سکتے ہو؟ اختر: نہیں جناب۔ استاد: لیکن کیوں؟ اس لیے کہ میرے پاؤں میں چوٹ لگی ہے۔

کرسی : علی روتا ہوا گھر آیا تو ماں نے پوچھا: بیٹا رو کیوں رہے ہو؟ علی: ماسٹر صاحب نے مارا ہے ماں: کیوں مارا ہے؟ علی: ماسٹر صاحب کی کرسی پر روشنائی گری ہوئی تھی، وہ بیٹھنے لگے تو میں نے سوچا ان کے کپڑے خراب ہو جائیں گے، بس میں نے پیچھے سے کرسی کھینچ لی۔

سمجھدار : ٹیچر : اگر تمہاری شادی جڑواں بہنوں میں سے ایک سے ہو جائے تو تم اپنی بِیوِی کو کیسے پہچانو گے ؟ سمجھدار اسٹوڈنٹ : میں پاگل ہوں جو پہچانوں

ابو : ٹیچر : تمھارے ابو کتنے سال کے ہیں ؟ اسٹوڈنٹ : سر جتنے سال کا میں ہوں . ٹیچر : وہ کیسے ؟ اسٹوڈنٹ : جس دن میں پیدا ہوا اسی دن تو وہ ابو بنے .

حساب : ٹیچر : 2 میں سے 2 نکلے تو کیا بچا ؟ اسٹوڈنٹ : ہم کو سوال سمجھ نہیں آیا . ٹیچر : تمھارے پاس 2 روٹیاں تھیں تم نے ان کو کھا لیا اب کیا بچا ؟ اسٹوڈنٹ : سالن . . .

پانی : ٹیچر : پانی کا فارمولا بتاؤ . بچہ
: H2 Mg CIN aCIH NO3 ٹیچر : سٹوپڈ یہ کیا بول رہے ہو ؟ بچہ : سر یہ سیلاب کا پانی ہے !

فرق : ٹیچر : ان دو جملوں میں فرق کرو . اس نے خودکشی کی . اس کو خودکشی کرنی پڑی . بچہ : پہلا بیروزگار تھا ، دوسرا شادی شدہ .

امتحان : ٹیچر : انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے . اسٹوڈنٹ : لیکن امتحان کے وقت نہ تو آپ خود انسان بنتی ہیں اور نہ ہمیں ہمیں بننے دیتی ہیں

جواب : ٹیچر : جو میرے سوال کا جواب دے گا وہ گھر جا سکتا ہے . ایک بچے نے اپنا بیگ کھڑکی سے باہر پھینکا . ٹیچر : یہ بیگ کس نے پھینکا ہے ؟ بچہ : میں نے اور اب میں گھر جا رہا ہوں !

کاہلی : ماسٹر صاحب نے کاہلی پر مضمون لکھ کر لانے کے لیے کہا . ایک شاگرد کی کاپی چیک کی تو تمام صفحات خالی تھے . آخری صفحے کے نیچے لکھا تھا . اسے کہتے ہیں کاہلی .

دھوکہ ہوگیا : ہاسٹل طالب علم اپنے دوست سے : یار دھوکہ ہو گیا دوست : وہ کیسے ؟ طالب علم : یار گھر والوں سے کتابوں كے لیے پیسے منگوائے تھے انہوں نے کتابیں ہی بھیج دیں

کانا : استاد : ندیم سے ، اندھا کسے کہتے ہیں ؟ ندیم : جس کی آنکھیں نا ہوں . استاد : شاباش اور کانا کسے کہتے ہیں ؟ شاگرد : جس کے کان نا ہوں .

زبردستی : اسکول میں ایک بچے کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کے وہ چھٹی کے لیے کیا عذر پیش کرے . بہرحال اس نے استاد سے کہا : جناب ! میرے دادا کی شادی ہے ، اِس لیے میں کل نا آ سکوں گا . استاد : وہ اِس عمر میں شادی کر رہے ہیں ؟ بچے نے معصومیت سے کہا : جناب ! وہ تو اب بھی نہیں کرتے یہ تو میں زبردستی کروا رہا ہوں .

خوبصورت : استاد : میں خوبصورت ہوں ، کونسا صیغہ ہے ؟ شاگرد : صیغہ ماضی . استاد : وہ کیسے ؟ شاگرد : اس لیے کہ اب آپکی خوبصورتی کا زمانہ گزر چکا ہے .

شادی شدہ : استاد : اس نے خود کشی کر لی ، اس کو خود کشی کرنی پڑی . فرق کیا ہے بتاؤ ؟ شاگرد : پہلے والا بے روزگار تھا ، دوسرا شادی شدہ تھا .

زبردستی : ایک بچے کو سمجھ نہیں آرہا تھا کے چھٹی کے لیے کیا بہانہ بنائے . آخر اس نے استاد سے درخواست کی کہ اپنے دادا کی شادی کے لیے چھٹی چاہیے . استاد نے پوچھا وہ اس عمر میں شادی کیوں کر رہے ہیں ؟ لڑکے نے کہا سر وہ تو نہیں کر رہے ، میں زبردستی کروا رہا ہوں

تِین لفظ جو سب سے زیادہ بولے جاتے ہیں : استاد : وہ تِین لفظ بتاؤ جو سب سے زیادہ بولے جاتے ہیں بچہ : مجھے نہیں پتہ استاد : شاباش بیٹھ جاؤ

ایک سانس میں جواب دو : استاد شاگرد سے ان چاروں سوالوں كے جواب ایک ہی سانس میں دو . 1 . امریکا کی وزیر خارِجَہ کا نام کیا ہے 2 . منار پاکستان کہاں ہے 3 . موٹروے پر نارمل سپیڈ کیا ہے 4 . مرغی کیا دیتی ہے ؟ شاگرد ایک ہی سانس میں جواب دیتے ہوئے : ہلاری کلنٹن لاہور میں کلومیٹر کی رفتار سے انڈے دیتی ہے .

دنیا میں کتنے براعظم ہیں : استاد : دنیا میں کتنے براعظم ہیں ؟ شاگرد : 4 استاد : کون کون سے ؟ شاگرد : قائد اعظم ، مغل اعظم ، سکندر اعظم اور میرے چچا حاجی محمد اعظم

گھر کی باتیں : استاد: مشہور لڑائیوں کے متعلق بتاؤ۔ شاگرد:امی نے گھر کی باتیں باہر بتانے سے منع کررکھا ہے۔

لاجواب : استاد: ایسی چیز کا نام بتاؤ جس کی چھ ٹانگیں اور دو سر ہوں۔ شاگرد: گھوڑا اور اُس کا سوار۔

بھینس کی ٹانگیں : استاد: بھینس کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟ شاگرد: سر! یہ تو کوئی بیوقوف بھی بتا دے گا۔ استاد: اسی لیے تو تم سے پوچھ رہا ہوں۔

یاداشت : استاد: میں نے تمہیں کتنی مرتبہ کہا ہے کہ سبق یاد کیا کرو۔ شاگرد: جناب تین مرتبہ۔۔۔!

سائیکل : استاد نے کلاس کے بچوں کی شرارتوں سے تنگ آکر اُنہیں سیدھے لیٹ کر ٹانگیں سائیکل کی طرح چلانے کی سزا دے دی۔ ایک بچے نے تھک کر کچھ دیر بعد ٹانگیں چلانا بند کر دیں۔ استاد نے وجہ پوچھی تو بچے نے معصومیت سے کہا سر میری چین اُتر گئی ہے۔

ماسٹر صاحب : ماسٹر صاحب نے بچوں کو خاموشی کے فائدے بتائے اور پھر پوچھا۔ ماسٹر صاحب: جو شخص مسلسل بولتا ہو اور کسی دوسرے کو بولنے کا موقع نہ دے، ہم اُسے کیا کہیں گے؟ پچھلے کونے سے آواز آئی: ماسٹر صاحب۔

غصہ : استاد ہر روز شاگرد سے کہتا تھا . تمہاری عمر میں قائد اعظم نے میٹرک کر لیا تھا . شاگرد ایک دن تنگ آ کر بولا : سر آپ کی عمر میں بھٹو پھانسی چڑھ گیا تھا .

بھینس کا دودھ : ایک بچہ دوسرے بچے سے : میری مس کہتی ہیں کے بھینس کا دودھ پینے سے دماغ تیز ہوتا ہے . دوسرا بچہ : یار مذاق کرتی ہوں گی ، اگر ایسا ہوتا تو بھینس کا اپنا بچہ انجینئر ہوتا

پھل : استاد ( شاگرد سے ) : کوئی سے پانچ پھلوں کے نام بتاؤ . شاگرد : 3 کیلے 2 سیب .

ایک ہی خواب : ٹیچر : تم بڑے ہو کر کیا کرو گے ؟ شاگرد : شادی . . . ! ٹیچر : نہیں ! میرا مطلب ہے کیا بنو گے ؟ شاگرد : دلہا . . . ! ٹیچر : اوہو ! بھئی بڑے ہو کر کیا حاصل کرو گے ؟ شاگرد : دلہن . ٹیچر : نالائق ! میرا مطلب یہ ہے کہ بڑے ہو کر ماں باپ کے لیے کرو گے ؟ شاگرد : بہو لاؤں گا . . . ! ٹیچر : تمہارے پاپا تم سے کیا چاہتے ہیں ؟ شاگرد : پوتا . . . ! ٹیچر : ( غصے سے ) تمہاری زندگی کا کیا مقصد ہے ؟ شاگرد : شادی . . . !

ایک ساتھ : استاد : اگر تمہارا دوست اور تمہاری گرل فرینڈ ڈوب رہے ہوں تو تم کس کو بچاؤ گے ؟ شاگرد : ڈوب جانے دو ، دونوں کمینوں کو ! وہ ایک ساتھ کیا کر رہے تھے ؟

نشہ : استاد : سب سے زیادہ نشہ کس چیز میں ہوتا ہے ؟ شاگرد : تعلیم میں . استاد : وہ کیسے ؟ شاگرد : کتابیں کھولتے ہی نیند آجاتی ہے .

پروفیسر : پروفیسر صاحب کے لیکچر کے دوران ایک لڑکا مسلسل دوسرے لڑکے سے بات کیے جا رہا تھا . آخر پروفیسر صاحب نے لیکچر روک کر اسے مخاطب کیا . کیا تم پروفیسر ہو ؟ نہیں سر ! لڑکے نے جواب دیا . تو پِھر کیوں احمقوں کی طرح مسلسل بات کیے جارہے ہو ؟ پروفیسر صاحب نے اپنی دانست میں اسے ڈانٹ پلائی .

گدھا : ایک اسٹوڈنٹ اسکول میں گدھا لے کر آیا . ٹیچر : اوہ مائی گاڈ . . . گدھا کیوں لائے ہو ؟ اسٹوڈنٹ : آپ نے ایک بار کہا تھا کے میں نے بڑے بڑے گدھوں کو انسان بنایا . . . میں نے سوچا اِس کی بھی لائف بن جائے گی .

سچ اور وہم : ٹیچر : سچ اور وہم میں کیا فرق ہے ؟ اسٹوڈنٹ : سر آپ ہمیں پڑھا رہے ہیں یہ سچ ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپ کا وہم ہے .

غریب : اُستاد نے بچوں سے کہا کے وہ کل غریبی پر مضمون لکھ کر لائیں . ایک بچّے كا مضمون کچھ اس طرح تھا . ایک دفعہ كا ذكر ہے کے کسی جگہ ایک بہت ہی غریب خاندان رہتا تھا . باپ کوئی کام نہیں کرتا تھا ، ماں كو بھی ملازمت نہیں ملتی تھی . حتی کے ان کے تَمام نوکر اور ڈرائیور بھی بے حد غریب تھے .

بچہ اور ٹیچر : بچہ اپنی ٹیچر سے : آپ مجھ بہت اچھی لگتی ہو ، میں آپ سے شادی کروں گا . ٹیچر غصے سے : مجھے بچوں سے نفرت ہے بچہ : ٹیچر ہم کوشش کرینگے كہ بچّے نہ ہوں۔

سوال حل کرو : استاد شاگرد سے : مجھ سے ریاضی کا کوئی سوال پوچھو حل نہ کیا تو 50‬ روپے انعام . شاگرد : پانی میں 5 بطخیں جا رہی تھیں درمیان والی بولی میرے پیچھے 3 اور میرے آگے 5 بطخیں ہیں ، حل کرو سر . استاد : یہ لو 50‬ روپے اور تم حل کرو . شاگرد : 50‬ روپے جیب میں ڈال کر بولا سر درمیان والی بظخ جھوٹ بول رہی تھی

شرافت : استاد شاگرد سے : یہ تمہارے ساتھ چھوٹا بچہ کون ہے ؟ شاگرد : یہ میرا چھوٹا بھائی شرافت ہے . استاد : اسے اسکول کیوں لائے ہو ؟ شاگرد : آپ نے ہی تو کہا تھا كے کل شرافت كے ساتھ آنا

جیسا کروگے ویسا بھروگے : استاد : کوئی کہانی سناؤ کے ساتھ . شاگرد : ایک دن ہم چچا کے گھر گئے وہ سوئے ہوئے تھے . پھر ایک دن وہ ہمارے گھر آئے ہم سو رہے تھے . نتیجہ : جیسا کرو گے ویسا بھرو گے .

زمین اور چاند کا آپس میں رشتہ : استاد : بتاؤ زمین اور چاند كا آپس میں کیا رِشْتَہ ہے ؟ شاگرد : بہن بھائی كا استاد : وہ کیسے ؟ شاگرد : کیوں کے لوگ چاند کو ماموں اور زمین کو ماں کہتے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post

Popular Items