لفظ قرآن کے لغوی معنی کیا ہیں؟
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب
دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب کون سی ہے ؟
قرآن مجید
قرآن مجید کس کا کلام ہے ؟
اللہ تعالٰی کا
اللہ تعالی کے حکم سے قرآن کس فرشتے کے ذریعے نازل ہوا ؟
حضرت جبرئیل علیہ اسلام کے ذریعے
اللہ تعالی نے قرآن مجید کس پیغمبر پر نازل فرمایا ؟
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کیا قرآن مجید کو حرف بہ حرف اتارا گیا ؟
جی ہاں۔ جبرئیل علیہ السلام نے قرآن مجید کو حرف بہ حرف اتارا ہے۔
قرآن مجید کا نزول کب ہوا ؟
قرآن مجید کا نزول کا آغاز ماہ رمضان کی ایک مبارک رات کو ہوا جس کو لیلتہ القدر کہا جاتا ہے۔
کیا قرآن مجید کا نزول ایک ہی وقت میں ہوا تھا ؟
جی نہیں۔ بلکہ تھوڑا تھوڑا حسب ضرورت نازل ہوا
قرآن مجید اکھٹا کیوں نازل نہ ہوا ؟
۱ قرآن مجید کو اس لیے تھوڑا تھوڑا نازل کیا جاتا رہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو مسلسل طور پر حوصلہ افزائی ہو اور ان کے لیے تسکین قلب کا باعث ہو۔
۲ دوسری حکمت یہ تھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ظہور پذیر ہونے والے واقع
قرآن مجید کی کل آیات کتنی ہیں ؟
چھ ہزارچھ سو چھیاسٹ آیات(۶۶۶۶ آیات)۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے آیات کی کتنی تعداد بتائی ہے ؟
چھ ہزار چھوسوسولہ(۶۶۱۶ آیات)۔
قرآن مجید کو کتنے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ؟
تین حصوں میں۔
ہر سپارے میں کتنے رکوع ہیں ؟
ایک سپارے میں پندرہ سے بیس رکوع ہیں۔
ایک رکوع میں کتنی آیات ہیں ؟
ایک رکوع میں کم وبیش دس آیات ہوتی ہیں۔
پورے قرآن مجید میں کل کتنے رکوع ہیں ؟
پانچ سو چالیس(۵۴۰ رکوع)
قرآن مجید میں کتنی منزلیں ہیں ؟
سات منزلیں۔
پہلی منزل کی ابتدا کہا سے ہوتی ہے ؟
سورۃ مائدہ سے۔
دوسری منزل کی ابتدا کہاں سے ہوتی ہے ؟
سورۃ مائدہ سے۔
دوسری منزل کہا پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ توبہ پر۔
تیسری منزل کہاں سے شروع ہوتی ہے ؟
تیسری منزل سورۃ یونس سے شروع ہوتی ہے۔
تیسری منزل کہا پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ النمل پر۔
چوتھی منزل کس سورہ سے شروع ہوتی ہے ؟
چوتھی منزل سورۃ بنی اسرائیل سے شروع ہوتی ہے۔
چوتھی منزل کہاں پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ فرقان پر ختم ہوتی ہے۔
پانچویں منزل کہاں سے شروع ہوتی ہے ؟
سورۃ الشعرا سے شروع ہوتی ہے۔
پانچویں منزل کہاں پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ یٰسین پر جا کر۔
چھٹی منزل کہاں سے شروع ہوتی ہے ؟
سورۃ الصف سے شروع ہوتی ہے۔
چھٹی منزل کہاں پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ الحجرات پر جا کر۔
ساتویں منزل کہاں پر ختم ہوتی ہے ؟
سورۃ الناس پر ختم ہوتی ہے۔
قرآن مجید کا دل کس سورہ کو کہا جاتا ہے ؟
سورہ یسین کو۔
سورہ یسین کس سپارے میں شامل ہے ؟
بائیسویں اور تیسوئیں سپارے تک۔
سورہ یسین کے کتنے رکوع ہیں ؟
چار رکوع ہیں۔
سورہ الرحمن کس سپارے کا حصہ ہے ؟
ستائیسویں سپارے کا۔
قرآن مجید کی سب سے بڑی سورہ کونسی ہے ؟
سورہ البقرہ۔
کونسی سورہ کے آغاز بسم اللہ سے نہیں آئی ؟
سورہ توبہ
سورہ توبہ کا دوسرا نام کیا ہے ؟
براٰۃ۔
سورہ توبہ کتنے رکوع پر مشتمل ہے ؟
سولہ رکوع پرمشتمل ہے۔
سورہ توبہ کس سپارے میں شامل ہے ؟
سورہ توبہ دسویں سپارے کے ساتویں رکوع سے شروع ہوتی ہے اور گیارہویں پارے کے پانچویں رکوع پر ختم ہوتی ہے۔
قرآن مجید کی کس سورہ میں دو مرتبہ بسم اللہ آئی ہے ؟
سورہ النمل۔
قرآن مجید کی آیت سے کیا مراد ہے ؟
آیت کے لغوی معنی نشانی کے ہیں۔
سورہ کے معنی کیا ہیں ؟
سورہ کے معنی عربی زبان میں رفعت اور بلندی کے ہیں۔
لفظ سورہ کا استعمال قرآن مجید میں کتنی بار آیا ہے ؟
سات دفعہ۔
قرآن مجید کی صورتوں کی تعداد کتنی ہے ؟
ایک سوچودہ(۱۱۴)
قرآن مجید کس زبان میں نازل ہوا تھا ؟
عربی زبان میں۔
قرآن مجید عربی زبان میں کیوں نازل ہوا ؟
اس لیے کہ اللہ تعالی کی کتاب اس زبان میں ہوتی ہے۔ جو خود رسول اور اس کی قوم کی زبان ہوتی ہے تاکہ لوگ اسے آسانی سے سمجھ سکیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قومی زبان چوبکہ عربی تھی اس لیے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل کیا گیا تھا۔
قرآن مجید میں کن لوگوں کو مخاطب کیا گیا ہے ؟
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔
(۲)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکارو کو۔
(۳)
قیامت تک ہردور،ہرعلاقے کے تمام انسانوں کو۔
(۴)
مجوسی، مشرکین، صابی، اہل کتاب کو۔
قرآن مجید کا موضوع کیا ہے ؟
انسان اور ہدایت۔
قرآن مجید کے نازل کرنے کا مقصد کیا تھا ؟
انسان کو گمراہی سے بچانا اور نجات و فلاح سے ہمکنار کرنا۔
قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے اس کے کیا دلائل ہیں ؟
(۱)
قرآن مجید کی ہر بات حقیقت پر مبنی ہے۔
(۲)
قرآن مجید کی باتوں میں تضاد نہیں۔
(۳)
قرآن مجید کی مثل کوئی کلام نہیں۔
(۴)
قرآن مجید میں ذرہ برابر کمی و بیشی نہیں کی جاسکتی۔
(۵)
قرآن مجید کی پیش گوئیاں سچ ثابتہوئیں اور ہورہی ہیں۔
(۶)
فصاحت و بلاغت قرآن مجید کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکا اور نہ قیامت تک کر سکے۔
کیا قرآن مجید پر ایمان لانا ضروری ہے ؟
جی ہاں۔
قرآن مجید کے انکار سے کیا واقع ہوتا ہے ؟
قرآن مجید کے کسی حصے سے انکار کرنا کفر کے برابر ہے۔
کیا قرآن مجید کے بعد بھی کوئی کتاب نازل ہوگی ؟
جی نہیں۔
قرآن مجید کے بعد کوئی اور کتاب کیوں نازل نہیں ہوگی ؟
اس کی وجہ ہے کہ:
قرآن مجید کو آخری نبی حضرت محمدﷺ پر اتارگیا کہ جو آخری نبی ہیں۔ ان کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا اور نہ کوئی الہامی کتاب نازل ہوگی۔ یہ آخری آسمانی کتاب ہے۔
کیا قرآن مجید پوری انسانی زندگی کے لیے باعث ہدایت ہے ؟
جی ہاں۔
قرآن مجید کی دعوت کیا ہے ؟
قرآن مجید کی دعوت ہے کہ:
(۱)
انسان اپنے خالق کے پسندیدہ اور مقرر کردہ قوانین اسلام کو قبول کرے۔
(۲)
اپنے رب کے احکام کی اطاعت کرے۔
(۳)
ہر معاملے میں حضرت محمدﷺ کی اطاعت کرے۔
(۴)
آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے ایمان اور عمل صالح اختیار کرے۔
قرآن مجید کا دیکھ کر پڑھنا زیادہ افضل ہے یا زبانی ؟
دیکھ کر پڑھنا زیادہ افضل ہے۔
کیا ایک رات میں قیام کے اندر قرآن ختم کرنا درست ہے ؟
نہیں۔ کیونکہ آپﷺ نے فرمایا'' جس نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا اس نے سمجھا نہیں۔(ابوداؤد
قرآن مجید کی تلاوت کے آداب کیا ہیں؟
قرآن مجید کی تلاوت کے درج ذیل آداب ہیں۔
۱۔ پاک و صاف ہونا (جسمانی ذہنی لحاظ سے) سورۃ واقعہ
۲۔ پہلے تعوذ کا پڑھنا (سورۃ النمل
۳۔ پھر تسمیہ کا پڑھنا (سورۃ العلق
۴۔ آہستہ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا (سورۃ المزمل
۵۔ تلاوت میں جلد بازی نہ کرنا (سورۃ القیامۃ
۶۔ خشوع و خضوع سے تلاوت کرنا (سورۃ بنی اسرائیل
۷۔ ہر لفظ آیت پر غور و فکر کرنا (سورۃ النساء آیت ۱۰۷)
۸۔ قرآن مجید کی تلاوت کو پوری توجہ اور خاموشی سے سننا (سورۃ اعراف
۹۔ آیات سجدہ پر سجدہ کرنا (سورۃ بنی اسرائیل آیت ۱۵، آیت ۲۰۵، آیت
مکی سورتیں کن سورتوں کو کہا جاتا ہے؟
وہ سورتیں جو ہجرت مدینہ سے پہلے نازل ہوئی تھیں۔
مدنی سورتیں کن کو کہا جاتا ہے؟
وہ سورتیں جو مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد نازل ہوئیں۔
مکی سورتیں بڑی ہیں کہ مدنی سورتیں؟
مدنی سورتیں بڑی ہیں۔
قرآن مجید میں مکی سورتوں کا آغاز کن الفاظ میں ہوتا ہے؟
یٰآ ایُّھَا النَّاسُ سے (اے لوگو)
Tags:
Intersting Information