Miss Understanding


چاچا مانا واپڈا میں لائن مین تھا. اس کے ایریا میں ایک شخص نے تین ماہ بجلی کا بل جمع نہیں کروایا تھا. وہ سیدھا اس شخص کے گھر گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا. اندر سے خاتون خانہ نے پوچھا، "کون؟" 


چاچا مانا بولا، "دیکھیے خاتون، میں واپڈا سے آیا ہوں. آپ کے تین ماہ ہوگئے ہیں......... "

خاتون (جو تین ماہ کی حاملہ تھی) بات کاٹ کر بولی، "آپ کو کیسے پتہ چلا کہ تین ماہ ہوگئے ہیں؟"


چاچا مانا بولا، "بی بی، ہم دفتر میں جھک مارنے نہیں بیٹھے. یہ ہماری ڈیوٹی ہے."


خاتون نے غصے سے پوچھا،" کیا ڈیوٹی ہے آپ کی؟ "


چاچا مانا بولا،" یہی کہ لوگوں پر نظر رکھیں.، اور کیا...."


خاتون حیرت کا شکار تھی. بولی،" کیا آپ ہم پر نظر رکھتے ہیں؟ ہم جو کچھ کرتے ہیں، آپ کو اس کا پتہ ہوتا ہے؟ "


چاچا مانا اسے مزید ڈراتے ہوئے بولا،" بی بی! بڑی بڑی مشینیں رکھی ہیں ہمارے دفتر میں. یہاں جیسے ہی آپ کچھ شروع کرتے ہیں، ہمیں پتہ چل جاتا ہے."

"تمہارا بیڑا غرق ہو، تمہارا ناس جائے جو یوں ہم پر نظر رکھتے ہو. " خاتون نے اندر سے کوسنا شروع کر دیا."


چاچا مانا بھی غصے سے بولا، "بی بی! کوسنے بند کرو اور صاحب خانہ گھر آئے تو اسے فوراً ہمارے دفتر بھیج دو، ورنہ ہمیں مجبوراً کاٹنا پڑ جائے گا"


خاتون بولی، "او بھائی، اگر کاٹ دو گے تو پھر میں ساری عمر کیا کروں گی؟ "


چاچا مانا سکون سے بولا،" پھر ساری زندگی موم بتی سے کام چلانا"


😂😆😅😅😆😂😂

Post a Comment

Previous Post Next Post

Popular Items