انگیجمنٹ : لڑکی ! میری انگیجمنٹ ہو گئی ہے . دوست 1 : کیا نام ہے ؟ کیا کرتا ہے ؟ دوست 2 : رہتا کدھر ہے ؟ دوست 3 : دیکھنے میں کیسا ہے ؟ دوست 4 : ہائیٹ کتنی ہے ؟ امیر ہے ؟ لڑکا ! میری انگیجمنٹ ہو گئی ہے . دوست 1 : چشمہ لگوا دے اسے . دوست 2 : تیری ! ہو ہی نہیں سکتی . دوست 3 : برات کب آئے گی ؟ دوست 4 : چل ٹریٹ دے .
راجہ بازار : ایک لڑکی پارْک میں گھوم رہی تھی . لڑکا : آپ کیا ڈھونڈ رہی ہیں ؟ لڑکی ( شرماتے ہوئے ) : میں اپنی زندگی کے لیے ہمسفر تلاش کر رہی ہوں . لڑکا : نہیں ملا ؟ لڑکی : نہیں . لڑکا : باجی راولپنڈی رَجا بازار سے پتہ کرو وہاں سے عورتوں کی ہر چیز مل جاتی ہے .
سکھی : لڑکا لڑکی سے کہہ رہا ہے میں شکیل کی طرح امیر تو نہیں ، نہ ہی میرے پاس اس جیسا بنگلہ ہے ، نہ ہی میرے پاس اس جیسی گاڑی ہے ، نہ ہی میرے پاس اتنی دولت ہے ، پِھر بھی میں تمہیں سکھی رکھنے کی پوری کوشش کروں گا . لڑکی نے سننے کے بعد جواب دیا : اچھا ٹھیک ہے لیکن مجھے شکیل کے متعلق اور بھی بتاؤ . اس کا ایڈریس اور فون نمبر بھی .
آپ کا نام : لڑکا یونیورسٹی میں لڑکی سے : آپ کا نام ؟ لڑکی : مجھے سب بہن کہتے ہیں لڑکا : اچھا تو وہ آپ ہیں جس كے وجہ سے سب مجھے بہنوئی کہتے ہیں
چولاں : گرل : آئس کریم کھانی ہے . لڑکے نے لا کر دے دی . گرل : تھینکس لڑکا : صرف تھینکس ؟ گرل : اچھا تم کِس کرنا چاہتے ہو نا ؟ لڑکا : چولاں نا مار ادھی ادھی کر .
عشق کے بیمار : جہاں دیکھو عشق كے بیمار بیٹھے ہیں ہزاروں مرگئے لاکھوں تیار بیٹھے ہیں برباد کر کے اپنی تعلیم لڑکیوں كے پیچھے ، پھر کہتے ہیں کہ ، مولوی صاحب دعا کریں بیروزگار بیٹھے ہیں . او او انسان بن جائو . . .
آج سے ہمارا رشتہ ختم : لڑکی : آج سے ھمارا رشتہ ختم ہم ایک دوسرے كو سارے گفٹ واپس کرتے ہیں . . لڑکا : تھیک ہے ریچارج سے شروع کرتے ہیں . لڑکی : اوہ ، اب جانو سے مذاق بھی نہیں کر سکتی کیا ؟
شیخیاں : لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو میسج کیا : کہاں ہو ؟ لڑکی نے جواب دیا ۔ میں اس وقت پاپا کی نئی بی ایم ڈبلیو کار میں بیٹھ کر کلب جا رہی ہوں، وہاں سے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے اس لیے میں تم سے شام کو بات کروں گی، ویسے تم کہاں ہوں. لڑکا ۔ میں روٹ نمبر 55 کی لوکل بس میں تمہاری پیچھے والی سیٹ پر بیٹھا ہوں، کرایہ نہ دینا میں نے دے دیا ہے
تفصیل : لڑکا : تمہارا نام کیا ہے ؟ لڑکی : میں کیوں بتاؤں ؟ لڑکا : مت بتاؤ ، میں کونسا تمہیں اپنی ہونڈا کار میں بٹھا کے 5 اسٹار ریسٹورنٹ میں لے جانے والا تھا ! لڑکی : نام حنا ، بی . کوم فائنل ایئر ، جناح کالج ، کالج ٹائمنگ صبح 1 سے 8 بجے تک ، جمعہ کو صبح 8 سے بجے تک ، اتوار کی چھٹی ، جاتی ابو کے ساتھ ہوں واپسی پر اکیلی ہوتی ہوں .
ایک دوجے کے لیے : ایک لڑکا اور لڑکی پارک میں ٹہلتے ہوئے باتیں کر رہے تھے . لڑکی کہہ رہی تھی . میں تیرنا جانتی ہوں ، ٹینس کھیلتی ہوں ، گھڑ سواری بھی کر سکتی ہوں ، گولف بھی کھیلتی ہوں ، کار چلاتی ہوں ، رقص بھی بڑا اچھا کر لیتی ہوں . . . ! اب تم بتاؤ ، کیا کچھ کر سکتے ہو ؟ لڑکے نے فخریہ انداز میں کہنا شروع کیا . میں بٹن ٹانک لیتا ہوں ، كھانا بھی پکا سکتا ہوں ، بستر بچھا سکتا ہوں ، لپیٹ سکتا ہوں ، برتن اچھی طرح دھو لیتا ہوں ، گھر کو صاف رکھنے کا بڑا سلیقہ ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کے . . . بچوں کو سنبھالنے اور دیکھ بھال کرنے میں اپنا جواب نہیں . آہا . . . بہت خوب ! لڑکی خوش ہو کر بولی پِھر تو ہم دونوں کو بہت جلد شادی کر لینی چاہیے .
مختلف طریقہ : لڑکی : مجھے تم سے پیار ہے . لڑکا : کوئی مختلف طریقہ استعمال کرو . لڑکی : کیا تمھارے جنازے کے کفن دفن کا حق میرے بچوں کو مل سکتا ہے ؟ لڑکا : لاکھ لعنت .
ناک صاف کرلو : ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ كے ساتھ کار میں لانگ ڈرائیو پر جا رہی تھی . اچانک لڑکی کہنے لگی ، سنو تم ایک ہاتھ سے گاڑی چلا سکتے ہو ؟ لڑکا بڑے فخر سے بہت کیوں نہیں پِھر لڑکی بولی چلو پِھر ایک ہاتھ سے اپنی ناک صاف کرلو .
سردی میں مر رہی : وہ آج بھی سردی میں مر رہی ہے فراز میں نے ایک بار کہا تھا تم سویٹر کے بغیر کترینہ کیف لگتی ہو
کنجوسی : کنجوس لڑکے کو کنجوس لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے . لڑکی : جب ابو سو جائیں گے تو میں گلی میں سکہ پھینکوں گی آواز سن کر فوراً اندر آ جانا ، لیکن لڑکا سکہ پھینکنے کے ایک گھنٹے بعد آیا . لڑکی : اتنی دیر کیوں لگا دی ؟ لڑکا : وہ میں سکہ ڈھونڈ رہا تھا . لڑکی : پاگل وہ دھاگہ باندھ کر پھینکا تھا ، واپس کھینچ لیا
فیملی پلاننگ : لڑکا : ہم 25 بہن بھائی ہیں لڑکی : کیا تمہارے گھر فیملی پلاننگ والے نہیں آئے ؟ لڑکا : آئے تھے لیکن اسکول سمجھ کر واپس چلے گئے
لڑکی لڑکے سے: میں اس سے شادی کروں گی جس کا کاروبار بہت اونچا ہو۔ لڑکا: مجھ سے کر لو میں مینار پاکستان کے اوپر پاپڑ بیچتا ہوں۔