دوستی

دوست گھڑی کی سوئیوں کی طرح ہونے چاہیے
کوئی بڑا تو کوئی چھوٹا کوئی سلو تو کوئی فاسٹ لیکن جب کسی کے بارہ بجانے ہو ہو تو سب ساتھ ہوں

جو دل کے سارے درد بانٹ لے
ایسے دوست زندگی میں بہت کم ملتے ہیں

دوستی کا صلہ ہر حال میں دیں گے
کوئی کچھ کہے گا تو ٹال دیں گے
دل نے کہا کہ آپ کی دوستی اچھی نہیں ہے
تو دل کو سینے سے نکال دیں گے

مجهے قبول ہے ہر درد ہر تکلیف تیری دوستی میں
بس اتنا بتا دے کیا تجهے مجھ سے نفرت تو نہیں

سب سے بہترین دوست وہ ہے جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہ چھوڑے

دن ہے تو رات بھی ہوگی
بادل ہے تو برسات بھی ہوگی
غم نہ کر میرے دوست
زندگی ہے تو ملاقات بھی ہوگی

نئے جب دوست بنتے ہیں پرانے بھول جاتے ہیں
نئے جب دل دکھاتے ہیں پرانے یاد آتے ہیں

مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے
کیونکہ مشکل میں کوئی سمجھدار کام نہیں آتا

تھوڑی دیر کی دوستی میں ہمیشہ خلوص ملتا ہے
انسان کا اصلی روپ کچھ عرصہ کے بعد سامنے آتا ہے

وقت بدل جاتے ہیں ساتھ چھوٹ جاتے
زندگی کے سفر میں گہرے سے  گہرے دوست چھوڑ جاتے ہیں

دنیا میں ہزار رشتے بناؤ لیکن ایک رشتہ ایسا ضرور بناؤ
کہ جب ہزاروں آپ کے خلاف ہوں تو وہ ایک آپ کے ساتھ ہو

کسی نے پوچھا اس دنیا میں آپ کا کون ہے
میں نے ہنس کر کہا میرے یار ہی تو میری دنیا ہیں

دنیا بدلتی ہے موسم کا رنگ دیکھ کر
میرے دوست تو نہ بدلنا میرا وقت دیکھ کر

مجھے یاروں کی لمبی قطاروں سے مطلب نہیں ہے
اگر تم دل سے مخلص ہو تو بس اک تم ہی کافی ہو

کرنی خدا سے کچھ فریاد باقی ہے
ہمیں ان سے کہنی کچھ بات ابھی باقی ہے
موت آئے گی تو کہنا رک جا
ابھی اپنے دوست سے ملاقات باقی ہے

دوست کی غلطی ریت پے لکھو تاکہ ہوا اسے مٹا دے اور دوست کے احسان پتھر پے لکھو تاکہ کوئی اسے مٹا نہ سکے

من میں آپ کی ہر بات رہے گی
بستی چھوٹی ہے مگر آباد رہے گی
چاہے ہم بھلا دیں زمانے کو دوست
مگر آپ کی یہ دوستی ہمیشہ یاد رہے گی

چھوٹے سے دل میں غم بہت ہیں
زندگی میں ملے زخم بہت ہیں
مار ہی ڈالتی کب کی دنیا ہمیں
کمبخت دوستوں کی دعاوں میں دم بہت ہیں

دوریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا
بات تو دلوں کی نزدیکیوں سے ہوتی ہے
دوستی تو کچھ آپ جیسوں سے ہے
ورنہ ملاقات تو جانے کتنوں سے ہے

رشتے ہمیشہ وہی اچھے ہوتے ہیں جو دکھ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہتے

جس کی پاس کچھ بھی نہیں ہے
اس پر دنیا ہنستی ہے
اور جس کی پاس سب کچھ ہے
اس پر دنیا جلتی ہے
میری پاس تم جیسا دوست ہے
جس کے لیے دنیا ترستی ہے

دوستی میں جینا دوستی میں مرنا
نبھا نہ سکو تو دوستی مت کرنا
دوست ہو کر دوستی کا حق ادا کرنا
اگر میں بھول جاؤں تو تم یاد کرنا

میری دوستی کی تم کیا آزمائش کرسکو گے
جان💖⁦ سےزیادہ کیا فرمائش کرسکو گے
میری دوستی 👬 سمندر 🌊 کے پانی کے برابر ہے
کیا کبھی تم اُس پانی کی پیمائش⁦ ⁩کرسکو گے

الفاظ کی شکل میں احساس لکھا جاتا ہے
یعنی پانی کو بھی پیاس لکھا جاتا ہے
میرے جزبات سے واقف ہے میری قلم
میں دوست لکھوں تو آپ کا نام لکھا جاتا

وقت ملے تو ہماری دوستی کی کتاب کھول کر دیکھ لینا
ہماری دوستی تمہیں ہر دوستی سے لاجواب ملے گی

برسوں بعد چاۓ والی کینٹین پر گیا
تو چاۓ والے نے کہا
"جناب چاۓ کے ساتھ کیا لیں گے؟
لمبا سانس لیا اور جواب دیا
پرانے یار ملیں گے کیا

دوستی اک لازوال رشتہ ہے
جس سے ہیں بندھے میں اور تم

دوست کے بارے میں کبھی یہ نہ سوچنا
کہ وہ کتنا بے وقوف تھا
بلکہ یہ سوچنا کہ اس کا تم پر کتنا اعتبار تھا

دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجئے
آپ اپنے جنازے کی پہلی صف چن رہے ہوتے ہیں

میرے دوست ہیں میری پہچان
اے خدا
میرے دوستوں کو ہمیشہ سلامت رکھنا

جن دوستوں سے برسوں کے مراسم تھے
گلے ملتے ہیں اب تو وہ بھی فاصلہ رکھ کر

زندگی میں کچھ کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں
جن کو "فی سبیل اللہ" تھپڑ 👋 مارنے کو دل کرتا ہے

یہ کس نے کردیا مجھ کو سب دوستوں سے بیگانہ
مجھے اب دوستی بھی دشمنی معلوم ہوتی ہے

دوست وہ نہیں جو جان دے دیں۔
اصل دوست وہ ہے جو بارش میں اپنے دوست کے آنسو پہچان لے۔

بے خبر ہو گئے ہے کچھ دوست
اب ہماری ضرورت محسوس ہی نہیں کرتے ۔
جو هردم ساتھ رہتے تھے
اب خیریت بھی معلوم نہیں کرتے

ارے تم محبت کی بات کرتے ہو
ہم نے تو دوست بھی مطلبی دیکھے ہیں

جس  سـے  سچی  دوستی
کـی جاتى ہــے  اس  کــی
عزتــــ   محبتــــ  سـے بھـی
زیادہ  کــی جاتى ہــے.

بچے وصیت پوچھتے ہیں
رشتے دار حیثیت پوچھتے ہیں
یہ دوست ہی ہیں جناب
جو خیریت پوچھتے ہیں

داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملے
ہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے

تم کیا جانوگے ہماری دوستی کی گہرائی کو اے دوست
ہم ساتھ ہوتے ہیں تو وفا کرتے ہیں
جب دور ہوتے ہیں تو دعا کرتے ہیں۔

خدا کرے ہماری دوستی کو نظر نہ لگے زمانے کی
یہ زمانہ دوستوں کو رہنے نہیں دیتا

سہارا دینا ہو تو زندگی بھر کا دینا
ایک پل کا سہارا تو جنازہ اٹھانے والے بھی دیا کرتے ہیں  ‏

عروج پہ تو ہر کوئی ملاتا ہے ہاتھوں میں ہاتھ،،،!مشکلوں میں جو ساتھ چلیں اسے ہم یار کہتے ہیں!!

کیا مانگو خدا سے تمہیں پانے کے بعد
کس کا کروں انتظار تیرے آنے کے بعد
کیوں دوست کے لیے جان لٹا دیتے ہیں لوگ
مجھے معلوم ہوا تجھے دوست بنانے کے بعد

نسلی دوست کتنا بھی ناراض ہو ،،،
لیکن دشمنوں کی صف میں کبھی کھڑا نہیں ہوتا ،،،

سچادوست وہ ہے:
    جو اپنے دوست کی آنکھوں میں
پہلا آنسو دیکھ لے
  دوسرا آنسو پونچھ لے
  تیسرا آنسو روک لے
اور چوتھے آنسو کے بعد
اتار جوتا لے اور
پا لمبا لے اور کہے اب رو

دل سے دل کبھی جدا نہیں ہوتے
یوں ہم ہر کسی پر فدا نہیں ہوتے
پیار سے بڑا رشتہ ہے دوستی کا
کیوں کہ دوست کبھی بےوفا نہیں ہوتے

سچا دوست وہی ہے 😎
جس کے ساتھ رہنے سے خوشی دگنی اور غم
آدھے ہو جاتے ہیں

اکیلا کوئی بھی شیر نہیں ہوتا
محفلیں یاروں کے ساتھ سجتی ہیں

ہر خوشی دل کے قریب نہیں ہوتی
زندگی غم سے دور نہیں ہوتی
اے دوست ! دوستی کو نبھانا ضرور
ہماری دوستی ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی 😊

بات تو صرف چاہت اور احساس کی ہوتی ہے
ورنہ دوست اور دشمن ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں

وعدہ رہا اب نہ ستائیں گے
کوشش یہ ہی رہے گی کہ دوستی نبہائیں گے
ضرورت پڑے تو دل سے بلانا
مر بھی رہے ہو تو مہلت لے کر آئیں گے

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو
وفا کرنے والے دوست  اکثر غریب ہوتے ہیں

ہم اتنے انمول تو نہیں مگر ہماری قدر یاد رکھنا
                  دوست
شاید میرے بعد میرے جیسے نہ ملیں

ہوتی نہیں دوستی کبھی چہرے سے
دوستی تو دل سے کی جاتی ہے
صورت ان کی خود ہی پیاری لگتی ہے
قدر جن کی دل سے کی جاتی ہے

دوست مصروف ہو گۓ اتنے
میں نے راز دوشمنوں سے بول دیے

دوست وہ ہی کہ جب دیکھو تو آئینہ لگے اور جب ساتھ چلے تو سایہ لگے کیونکہ آئینہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور سایہ کبھی ساتھ نہیں چھوڑتا😍

جب آپ عروج پہ ہوتے ہیں تو اپنے دوستوں کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہے

کوئی دوست پرانا نہیں ہوتا
کچھ دن بات نہ کرے تو بیگانا نہیں ہوتا
ارے دوستوں میں دوری تو آتی رہتی ہے
مگر دوری کا مطلب بھلانا نہیں ہوتا

تنہا رہنا سیکھ لیا ہم نے ۔
پر خوش کبھی نہ رہ پائیں گے ۔
تیری دوری تو سہہ لیتا ہے یہ دل۔
پر تیری دوستی بنا نہ جی پائیں گے

ہر کوئی میرا دوست نہیں
👈لیکن میرے دوست جیسا…!😝
👈کسی کا دوست نہیں…!😝

دوستوں کے غم میں شامل ھوا کرو ھر حال میں
لیکن خوشیوں میں تب تک نہ جانا جب تک وہ خود نہ بلائیں

مجهے یاروں کے لمبی قطاروں سے مطلب نہیں دوست!!!
آگر تم دل سے مخلص هو تو بس اک تم ہی کافی هو!!!

ایک الگ سی پہچان بنانے کی عادت ہے ہمیں ۔
زخم ہو جتنا گہرا اتنا مسکرانے کی عادت ہے ہمیں ۔
سب کچھ لٹا دیتے ہیں دوستی میں ۔
کیونکہ دوستی نبھانے کی عادت ہے ہمیں

بھروسہ کرو ہماری دوستی پر
ہم کسی کا دل دکھایا نہیںکرتے
آپ اور آپ کا انداز ہمیں اچھا لگا
ورنہ ہم جلدی دوست بنایا نہیں کرتے

حقیقی دوست وہ ہے جو آپ کی طرف اس وقت آتا ہے
جب ساری دنیا آپ کو چھوڑ چکی ہوتی ہے ۔

ہو سکتا ہے سچ بولنے سے
آپ کے زیادہ دوست نہ بنیں
لیکن جو بنیں گے وہ سچے
دوست ہوں گے

جب بھی مجھے کوئی ڈر ستاتا ہے ایک ہی چہرہ نظر آتا ہے
جو رہتا تھا سائے کی طرح ساتھ میرے
آج وہ دوست یاد آتا ہے۔۔

کبھی کسی دوست کو فضول مت سمجھو
کیونکہ جو درخت پھل نھیں دیتا ھے وہ سایہ ضرور دیتا ھے

كسى نے مجھ سے پوچھا تم اپنے دوست کو کب تک چاہتے ہو میں نے ایک آنسو سمندر میں گرا دیا اور کہا جب تک تم اسے ڈھونڈ نہ لو

دوستی کے بازار میں دولت نہیں دیکھی جاتی
پیار ہو جائے تو صورت نہیں دیکھی جاتی
ایک دوست پہ لٹا دواپناسب
کچھ
کیونکہ پسندہوچیزتوقیمت نہیں دیکھی جاتی!!

ہمارے دوستوں کی دل میں  محبت اتنی  ھے ہمارے لے
وہ مسیج  بھی کرتے  ہیں تو ڈاکٹر کے ہدایت کے مطابق
ایک مسیج " " صبح
ایک مسیج " " شام
پھر ،،،،،،،،
ایک ماہ آرام

بچھڑا تو دوستی کے اثاثے بھی بٹ گئے
شہرت وہ لے گیا مجھے رسوائی دے گیا

خیال رکھا کرو اپنا اے پیارے دوست!
"کیوں کہ"
میرے پاس تمہارے جیسا کوئی اور نہیں

ساری عمر تم کو پیار ملے
جو دل میں ہے وہ ہزار بار ملے
بچھڑ جاتے ہیں ملنے کے بعد بھی
کچھ لوگ ،، جو کبھی نہ بچھڑے
ایسا تم کو یار ملے ،،"۔۔۔۔۔۔

میرے سجدوں کی دعائیں تم کیا جانو
سر جھکا تو تیری خوشی مانگی اور ہاتھ اٹھا تو تیری زندگی مانگی

ایک دوست کی تلاش ہی رہی عمر  بھر  ہمیں
جو پاس تھا اسے جان نا سکے جو دور  تھا اسے پا نا سکے

انسان کو اس کی برائیوں کےساتھ قبول کرنے والا ہی سچی دوستی👬 کا حق دار ھوتا ھے خوبیوں سے تو دشمن بھی متاثر کرتے ہیں

تم میرے دوست ہو صدا کے لئے
میں زندہ ہوں تیری وفا کے لئے
تم لاکھ شکوے مجھے دے دینا
لیکن مجھ سے ناراض نا ہونا خدا کے لئے

ہر خوشی دل کے قریب نہیں ہوتی محبت غموں میں شریک نہیں ہوتی
اے میرے دوست میری دوستی کو سلامت رکھنا
کیونکہ ہر کسی کو دوستی نصیب نہیں ہوتی

ملے ہوں گے ہزاروں تمہیں مطلب سے اپنے
پر ہم وہ ہیں جو بینا مطلب کے میلیں ہیں تمہیں

سنا ہے لوگ دوستی میں جان بھی دے دیتے ہیں
لیکن سوچنے کی بات ہے جو وقت نہیں دیتے وہ جان کیا دیں گے

دوستی چراغ ہے جلائے رکھنا
دوستی خوشبو ہے مہکاۓ رکھنا
ہم رہے آپ کے دل میں صدا کے لئے-
اتنی جگہ دل میں میرے لئے رکھنا

خنجروں سے پوچھ نہ تلواروں سے پوچھ
میرے قتل کی وجہ میرے یاروں سے پوچھ

سچی دوستی ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتی
ملے کوئی سچا دوست تو اسکی قدر کرنا۔

بھائی ایک سونے کی مانند ہوتا ہے
اور سونا بار بار تیار ہو سکتا ہے
دوست ایک ہیرے کی مانند ہوتا ہے
جو ٹوٹے تو بکھر ہی جاتا ہے

کہنے میں تو میرا دوست ایک ہے
لیکن جس سے دوستی کیا ہے وہ ہزاروں میں ایک ہے
اور وہ آپ ہیں

دوستی میں روٹھنا منانا لڑنا جھگڑنا پیار محبت سب ہونا چاہے لیکن انا ہر گز نہیں ہونی چاہے

نسلی دوست جتنا بھی ناراض ہو
وہ دشمن کی صف میں کھڑا نہیں ہوتا

ہمیں احباب کی لمبی قطاروں سے نہيں مطلب
جو دل سے ہمارا ہو ہمیں وہ اک شخص کافی ہے

سچے دوست کی مثال آنسو کی طرح ہوتی ہے
جب بھی دل خفا ہوتا تو وہ آجاتا ہے

ڈر لگتا ہے کسی کو اپنا کہنے کا
ڈر لگتا ہے کچھ وعدہ نبھانے کا
دوستی تو ہو جاتی ہے کسی سے دو پل میں
ڈر لگتا ہے اسی دوستی کو نبھانے کا

چھوڑ دی ان تاروں سے بھی دوستی
صاحب
بات ختم نہیں ہوتی اور چلے جاتے ہیں

پرانے دوستوں کی ایک خوبصورت ادا یہ ہو تی کہ کمبخت بوڑھے ہو جاتے ہیں بڑھے نہیں ہوتے

اے خدا میرے دوست کو سلامت رکھنا
ورنہ میری شادی میں برتن صاف کون کرے گا

ہم تو جل گئے یارو کی محبت میں موم کی طرح
اگر پھر بھی ہمیں کوئی بے وفا کہے تو اس کی وفا کو سلام

شریکوں سے کہنا جلنا چھوڑ دیں
دوست خدا دیتا ہے لوگ نہيں

‏لازمی نہیں کہ زندگی دولت سے مالامال ہو
ہم تو اچھے دوستوں کو ہی زندگی کی دولت سمجھتے ہیں

سمندر نہ ہو تو کشتی کس کام کی
مذاق نہ ہو تو مستی کس کام کی
یہ زندگی قربان ہے دوستوں کے لئے
دوست نہ ہو تو زندگی کس کام کی

جو آسانی سے ملے وہ ہے دھوکہ
جو مشکل سے ملے وہ ہے عزت
جو دل سے ملے وہ ہے پیار
اور جو نصیب سے ملے وہ ہے دوست

مطلب والے دوست وفا کی قیمت کیا جانے
جو بیوفا دوست ہو وہ وفا کی قیمت کیا جانے
جسکو ملتا ہو ہر موڑ پر نیا دوست
وہ ہم جیسے دوستوں کی قدر کیا جانے

مانگی تھی یہ دعا رب سے....!!
دوست دینا جو ہو الگ سب سے....!!
خدا نے ملا دیا تم سے اور کہا....!!
خیال رکھنا انمول ہیں سب سے...

وہ میرا دوست بھی ہے اور دشمن بھی
وہی میرا دل بھی ہے اور دھڑکن بھی

دنیا میں دو چیزیں کبھی نہیں بکتی
اک دوستی اور دوسرا سچا پیار

اس کے ہر زخم پہ دل نثار ہوتا ہے
ظالم کتنا بھی ہو یار تو یار  ہوتا ہے

دوستی محبت سے بہتر ہے
کیونکہ دوستی انسان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی

تیری دوستی کی تعریف زبان پہ آنے لگی
تجھ سے دوستی کر کے زندگی مسکرانے لگی
یہ میری دوستی تھی یا تیری اچھائی
کہ میری ہر سانس سے تیرے لیے دعا آنے لگی

جن کے یار کمال ہوتے ہیں
وہ لوگ دنیا میں بے مثال ہوتے ہیں

یہاں جان سکتا نہیں کوئی حال دل کسی کا
یہاں مطلب کے لوگ مطلب کی یاری ہے

اے دوست تیرے دم سے تو جینا ہے
ورنہ اس دنیا میں بھی کوئی جینا جینا ہے

پہاڑ سے پتھر گرا تو کوئی نہیں روک سکتا
مگر میری دوستی کوئی نہیں توڑ سکتا

دوستوں کے دوست یاروں کے یار رہیں گے
کل بھی سدا بہار تھے ہمیشہ سدا بہار رہیں گے

تم نے چھوڑ دیا حال غریبی دیکھ کر
آ دیکھ ہم آج بھی انمول ہیں دوستی کے بازار میں ‏

*دوستی نبھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں*
*اپنا دل دکھانا پڑتا ہے کسی اور کی خوشی کیلۓ*

کبھی غلطی سے تو میرے جنازے کو کاندھا نہ دینا
کہیں پھر میں تیرے سہارے سے زندہ نہ ہو جاؤ

درجہ بندی دیکھی جائے تو ہمارا یار اول ہے
روٹھ جانے میں دل جلانے میں اور بھول جانے میں

کوئی شریف نہیں ہوتا سب کے راز ہوتے ہیں
جو بس اسکے بیسٹ فرینڈ کو پتا ہوتے ہیں

تم جو کہتی ہو کہ چھوڑ دوں اپنے آوارہ دوستوں کو
کیا تم میرہ جنازہ اٹھا سکتی ہو؟

غم کے ساگر میں کبھی ڈوب نہ جانا
کبھی منزل نہ پاوُ تو ٹوٹ نہ جانا
زندگی میں اگر محسوس ہو کمی دوست کی
ابھی ہم زندہ ہیں یہ بھول نہ جانا!

مت کر دوستی پردیسی سے اس کا ٹھکانا دور ہوتا ہے
بےوفا تو نہیں ہوتا لیکن اسے جانا ضرور ہوتا ہے

ان بارشوں سے دوستی اچھی نہں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر۔

وقت دوست اور رشتے یہ وہ چیزیں ہے جو ہمیں مفت میں ملتی ہے
اور ہمیں ان کا احساس تب ہوتا ہے جب یہ ہمارے پاس نہیں ہوتے

دشمن کی میرے سامنے بیٹھنے کی اوقات نہیں
اور دوستوں کے ساتھ میں چال نہیں چلتا۔

دوستی کرنا اتنا آسان ہے جتنا مٹی پر مٹی سے مٹی لکھنا
دوستی نبھانا اتنا مشکل ہے جتنا پانی پر پانی سے پانی لکھنا

دوستی کا رشتہ بہت ہی خاص ہوتا ہے
یہ وہ رشتہ ہے جو دور رہ کے بھی پاس ہوتا ہے۔۔۔

کہو اسی سے جو نہ کہے کسی سے
مانگو اسی سے جو دے دے خوشی سے
چاہو اسے جو تمہیں ملے قسمت سے
دوستی کرو اسی سے جو ہمیشہ نبھائے ہنسی سے

اے دوست تیری دوستی مثل انگور ہے
ملنا تو چاہتا ہوں لیکن منزل بہت دور ہے

شریفوں میں کوئی چور نہیں ہوتا
خوابوں میں کوئی اور نہیں ہوتا
لائبریری میں کوئی شور نہیں ہوتا
اور ہم سے جو کرے دوستی
وہ لائف میں کبھی بور نہیں ہوتا

کچھ سالوں بعد نہ جانے کیا سما ہو گا
نہ جانے کون سا دوست کہاں ہوگا
پھر ملنا ہوا تو ملیں گے یادوں میں
جیسے سُوکھے گلاب ملتے ہیں کتابوں میں

دوستی کا تحفہ ہر کسی کو نہیں ملتا
یہ وہ پھول ہے جو ہر باغ میں نہیں کھیلتا
اس پھول کو کبھی ٹوٹنے مت دینا
کیونکہ ٹوٹا ہوا پھول پھر کبھی نہیں کھیلتا

وقت کى آندهى سے طوفان بدل جاتے ہىں
زندگى کى راہوں سے انسان بدل جاتے ہىں
دوستى کبهى ختم نہىں ہوتى
         دوستى کرنے والے انسان بدل جاتے ہىں

ندیوں کی دوستی سمندر سے ہے
بادل کی دوستی عنبر سے ہے
چاند کی دوستی ستاروں سے ہے
باغوں کی دوستی بہاروں سے ہے
پھولوں کی دوستی خشبو سے ہے
امیدوں کی دوستی دل سے ہے
اور ہماری دوستی صرف آپ سے ہے

دوستی پانچ لفظوں سے ہوتی ہے
د........دل اوردعا سے❤
و........ وعدہ اور وفا سے❤
س......ساتھ اورسچائی سے❤
ت........تحفظ اور تسلی سے❤
ی.........یاد اور یقین سے❤

جب سے تم مجھے چھوڑ گے دوست ہو بیگانے کی طرح
مجھے غموں نے بانٹ لیا خزانے کی طرح

دوست دوست نہیں دل کی دعا ہوتا ہے
محسوس تب ہوتا ہے جب وہ جدا ہوتا ہے

دوست کے ساتھ کبھی بھی ایسی ضد مت کرنا
کہ
تم ضد جیت جاؤ اور اپنا بہترین دوست ہار جاؤ

ساتھ زندگی میں اگر اچھے دوست کا ہو
زندگی جنت سے کم نہیں ہوتی

نبھانا جس کو کہتے ہیں وہ کچھ ہی لوگوں کو آتا ہے
بڑا آسان ہے کہنا مجھے تم سے سچی دوستی ہے

دوست بیشک ایک ہو لیکن ایسا ہو جو الفاظ سے زیادہ خاموشی کو سمجھے

اگر دوستی کا رشتہ نہ بنا ہوتا تو
انسان کبھی یقین نہ کرتا کہ اجنبی لوگ
اپنوں سے بھی زیادہ پیارے ہوسکتے ہیں

اے دوست دوستی کی لاج رکھنا
نیا دوست ملے ہمیں یاد رکھنا

دوستی سمیٹ لیتی ہے دنیا بھر کے غم
سنا ہے یار اچھے ہوں تو کانٹے بھی نہیں چبھتے

وعدہ تو نہیں کرتے کے دل میں اتَر جائینگے
بھلانا آسان نہیں ہوگا کچھ ایسا کر جائینگے
جب کوئی ساتھ نا دے دنیا میں اے دوست
تو ہمیں پکار لینا
مرتے بھی ہونگے تب بھی لوٹ کر آئینگے

مذاق اب کس سے کریں صاحب
پرانے یار اب احترام مانگتے ہیں

دم نہیں کسی میں کہ مٹا سکے ہماری دوستی کو
زنگ تلواروں کو لگتا ہے جگری یارو کو نہیں

عروج پر تو ہر کوئی ملاتا ہے ہاتھوں میں ہاتھ
مشکلوں میں جو ساتھ چلیں انہیں ہم دوست کہتے ہیں

جس شخص کے دشمن نہ ہوں سب دوست ہوں اس جیسا منافق کوئی نہیی کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جو حق بات کہتا ہے👉👉

‏ہزاروں میں صرف وہ ایک خاص شخص ہی کافی ہے✋
جو میری " غیر موجودگی " میں میری برائی نہ سن سکے👋

ہر قرض دوستی کاادا کون کرے گا💝جب ہم نہیں رہے گے تو دوستی کون کرے گا💝 اے خدامیرے دوستوں کو سلامت رکھنا 💝ورنہ میرے جینے کے لئے دعا کون کرے گا💝

Post a Comment

Previous Post Next Post

Popular Items